پاکستان
30 جنوری ، 2012

پشاور:فیکٹری پر چھاپہ، جعلی کرنسی ، ڈگریاں اور دستاویزات برآمد

پشاور:فیکٹری پر چھاپہ، جعلی کرنسی ، ڈگریاں اور دستاویزات برآمد

پشاور… پشاور پولیس نے صدر کے علاقے میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی ، ڈگریاں اور دستاویزات برآمد کرلیں۔ ایس پی کینٹ ڈاکٹر سعید نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ خفیہ ذرائع کی اطلاع پر صدر میں واقع فیکٹری پر چھاپہ ماراگیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی ، دستاویزات اور ڈگریاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کے مالک مجیب الرحمان کو موقع ہی سے گرفتار کیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں :