14 اگست ، 2016
کوئٹہ میں یوم آزادی قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایاجارہاہے۔اسی حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
کوئٹہ میں یوم آزادی کا آغاز گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا،قومی دن کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر تقریب منعقد ہوئی ، وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں اسپیکر اسمبلی راحیلہ حمید درانی،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزرا،آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس میجر جنرل شیرافگن اور دیگر شریک تھے۔
وزیر اعلی نے پرچم کشائی کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ سانحہ کوئٹہ میں بچھڑنے والوں کی کمی محسوس کررہےہیں، المناک واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کیاہے۔
دہشت گردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے، دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے ۔