پاکستان
15 اگست ، 2016

قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی منظرعام سےغائب

قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی منظرعام سےغائب

قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاری کے ڈر سے مفتی عبدالقوی مبینہ طور پر روپوش ہوگئے اور فون نمبر بھی بند کردیے ہیں،گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ قندیل کے والد کی درخواست پر عدالت نے مقدمے میں شامل کرنےکا حکم دیا تھا۔


ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی نامزدگی کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہےاورمفتی عبدالقوی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے بھی شروع کر دئیے ہیں ۔


قندیل بلوچ کے والد کی درخواست پر عدالت کے حکم پر مفتی عبدالقوی کو مقدمہ میں جب سے نامزد کیا گیا ہے، اس وقت سے مفتی عبدالقوی کے موبائل نمبرز بند جا رہے ہیں اور وہ روپوش ہیں ۔


دوسری جانب آج قندیل بلوچ قتل کیس کے 3ملزمان وسیم ، حق نواز اور عبدالباسط کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :