کاروبار
15 اگست ، 2016

ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف کا پروگرام کامیاب بنایا، اسٹیٹ بینک

ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف کا پروگرام کامیاب بنایا، اسٹیٹ بینک

 


گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران اسٹیٹ بینک کی کامیابیوں سے معیشت پر دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے صدر دفتر میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ 3سال کے دوران قانونی ترامیم سمیت کئی اہم معاشی اصلاحات مکمل کی گئیں جن سے معیشت میں نمو بڑھے گی اور عام لوگوں تک اس کے فوائد پہنچیں گے۔


اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ پاکستان خود مختار مانیٹری پالیسی کمیٹی بنانے والا سارک کا پہلا ملک ہے۔


گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔ مالی سال 16 میں مہنگائی اوسطاً 2.9 فیصد پر آ گئی جو 47 سال کی پست ترین سطح ہے جبکہ حقیقی جی ڈی پی کی نمو 4.7 فیصد ہے۔ یہ علامات ملکی معیشت کیلیے خوش آئند ہیں۔


انہوں نے ملکی معیشت کی نمو کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں :