15 اگست ، 2016
راولپنڈی میں خنجر سے خواتین پر حملوں کا ایک اور ملزم گرفتار،چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ملزم سے خنجر بھی برآمد کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نےچارسدہ کےرہائشی جمال نامی ملزم کواڈیالہ روڈ سےگرفتارکیا۔ ملزم نےخاتون پرچاقوسے وارکیا تاہم شوہرکےبروقت پہنچنےپرملزم پکڑاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سےزیرحراست ملزم محمدعلی کی نہ گرفتاری ظاہرکی گئی نہ عدالت پیش کیا گیا۔ ملزم کے والدین کاکہنا ہے کہ 2اگست کومحمدعلی کےپتےکاآپریشن ہوا اور7 اگست کو ٹانکے کھلے۔
ملزم کے والدین کا کہنا ہے کہ محمدعلی عرصہ درازسے بیمارہے اور میڈیکل ریکارڈ پولیس کو دے دیا ہے۔