15 اگست ، 2016
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا سیکورٹی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق امور پرتفصیلی غورکیا جارہا ہے۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، مشیرسلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، وزیرداخلہ چودھری نثاراور وزیرخزانہ اسحاق ڈار شریک ہیں۔
واضح رہے کہ سیکورٹی سےمتعلق یہ مسلسل تیسرا بڑا اجلاس ہے۔
گزشتہ ہفتے سانحہ کوئٹہ کے بعد دو مسلسل اجلاس منعقد ہوئے تھے، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکا جائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی متعلقہ ایجنسیاں بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گی۔