پاکستان
15 اگست ، 2016

منظر عام سے غائب نہیں، مفتی عبدالقوی

منظر عام سے غائب نہیں، مفتی عبدالقوی

 


مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ اپنے مدرسے میں موجود اورفرائض کی انجام دہی میں مصروف ہوں ،کہیں روپوش نہیں ہوا۔


قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا، اگر بلائے گی تو مکمل تعاون کروںگا۔


قبل ازیں میڈیا پر خبریں چلی تھیں کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاری کے ڈر سے مفتی عبدالقوی مبینہ طور پر روپوش ہوگئے ہیں اور فون نمبر بھی بند کردیے ہیں۔


علاوہ ازیں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی نامزدگی کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہمفتی عبدالقوی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی جا ری ہے۔


قندیل بلوچ کے والد کی درخواست پر عدالت کے حکم پر مفتی عبدالقوی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :