پاکستان
15 اگست ، 2016

سابق چیئرمین سینیٹ کےبھانجےبیرسٹرفہدملک کا پوسٹ مارٹم

سابق چیئرمین سینیٹ کےبھانجےبیرسٹرفہدملک کا پوسٹ مارٹم


پمز کے ڈاکٹرز نےسابق چیئرمین سینیٹ محمدمیاں سومروکےبھانجےبیرسٹرفہدملک کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا۔


ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فہد ملک کی لاش صبح 4بجکر19منٹ پر پمز لائی گئی،فہد ملک کے جسم پر 4گولیاں لگیں، داہنے گال پر لگنے والی گولی موت کی وجہ بنی۔


فہد ملک کی لاش پولی کلینک کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کل تیارکرکےپولیس کےحوالےکی جائیگی۔


واضح رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلے میںسابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا فہد ملک جاں بحق اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :