16 اگست ، 2016
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررزایسوسی ایشن (پاما) نے نئی آٹو پالیسی کو سراہتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر کی جانب سے پیدا کردہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ کہ ایسو سی ایشن کے ممبران حکومت کی نئی آٹو پالیسی کے خلاف ہیں اور اس کو عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں۔
ایسوسی ا یشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت کے سامنے حکومت کی آٹو پالیسی کو چیلنج نہیں کیا گیا بلکہ اس میں موجود اموبلائزرکی تنصیب میں آسانی کی اپیل کی گئی ہے۔
چنانچہ یہ تاثربا لکل غلط ہے کہ پوری آٹو پالیسی کو عدالت کے سامنے چیلنج کیا گیا ہے۔ایسو سی ایشن کے مطابق آٹو انڈسٹری حکومت کی نئی آٹو پالیسی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس کے تمام اقدامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے انجینیرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ اس کے فوائد سے صارفین مکمل طور پرمستفید ہوسکیں۔