16 اگست ، 2016
پاکستان والی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین والی بال چمپئن شپ یکم سے 4 ستمبر تک کراچی میںکھیلی جائے گی ۔
چمپئن شپ میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، ہائر ایجوکیشن کمیشن،پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی شامل ہیں۔
فاٹا کے سوا تمام ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔