16 اگست ، 2016
تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود پی ایس او نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد زائد منافع کمایا، ٹیکس زیادہ دیا اور جاری اخراجات کو کم کیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں مالی سال سولہ کے مالی نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
فراہم کی گئی معلومات کے مطابق کمپنی نے 2016 میں 677 ارب روپے مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کیںجو 2015 کے مقابلے میں پچیس فیصد کم رہیں۔ لیکن اسکے باوجود کمپنی کا خالص منافع گذشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد زائد رہا۔
مالی سال 2016 میں کمپنی کا منافع 10 ارب 27 کروڑ روپے رہا ۔ حکومت کو بھی ٹیکسوں کی مد میں اٹھارہ فیصد زائد ادائیگی کی گئی۔