15 جون ، 2012
بشکک… وسطی ایشیائی ریاست کرغزستان کی پارلیمنٹ نے 44 ملکوں کے شہریوں کو ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دیدی۔ قانون کے تحت مذکورہ 44 ملکوں کے شہری ویزے کے بغیر کرغزستان میں 60 دنوں تک قیام کرسکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں سیاحت و تجارت کو فروغ دینا ہے۔ نئے قانون کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جہاں شہریوں کی فی کس آمدنی سات ہزارڈالر سالانہ سے زیادہ ہو۔ ان ملکوں میں تمام مغربی یورپی ممالک سمیت بحرین‘ برونائی‘ بالٹک ریاستیں‘ کینیڈا‘ نیوزی لینڈ‘ قطر‘ سعودی عرب‘ سنگاپور اور امریکہ شامل ہیں۔