دنیا
15 جون ، 2012

جاپان:2 ایٹمی بجلی گھر مرمت کے بعد دوبارہ کھولنے کی منظوری

ٹوکیو …جاپانی حکومت نے فوکو شیما بحران کے بعد بند کئے جانے والے ایٹمی بجلی گھروں میں سے دو کو ضروری دیکھ بھال اور مرمت کے بعد دوبارہ کھولنے کی منظوری دیدی ہے۔ جاپان کے شہر ”اوہی“ کے میئر شینو بوتوکی اوکا نے نیوز کانفرنس میں دو ایٹمی ری ایکٹروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان ایٹمی بجلی گھروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت اور معاشی ترقی پر پڑنے والے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جاپانی حکومت ایٹمی توانائی کو معیشت کیلئے انتہائی اہم تصور کرتی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال جاپان میں آنے والے زلزلہ اور سونامی کے باعث فوکو شیما کے ایٹمی بجلی گھر کو پہنچنے والے نقصان کے بعد حکومت نے حفاظتی اقدامات اور ضروری مرمت کیلئے ملک کے تمام 50 ایٹمی بجلی گھروں کو بند کر دیا تھا۔

مزید خبریں :