دنیا
15 جون ، 2012

ایران: سائنسدانوں کے قتل میں ملوث افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ

تہران…ایرانی انٹیلی جنس حکام نے 2 ایٹمی سائنسدانوں کے قتل میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد کا تعلق اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے ہے۔ مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دو ایٹمی سائنسدانوں کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے اہم رکن ماجد شہر یاری اور ایران کے بڑے یورینیم انرچمنٹ پلانٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصطفی احمدی روش کے قتل میں ملوث ہیں۔ دونوں سائنسدانوں کو بالترتیب 2010ء اور 2012ء میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ایران نے قتل کا الزام اسرائیل اور امریکا پر عائد کیا تھا۔

مزید خبریں :