دنیا
15 جون ، 2012

اقوام متحدہ کی اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی اپیل

غزہ…اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور 50سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کوارڈینیٹر نے کہا کہ غزہ میں خوراک ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی ناکہ بندی فوری طور پر بند کرتے ہوئے اس کا محاصرہ ختم کرے ۔

مزید خبریں :