15 جون ، 2012
کراکس…وینز ویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ ڈورن طیارے بنانا ان کا حق ہے ۔ دارالحکومت کراکس میں فوجیوں سے خطاب کے دوران امریکا کی جانب سے ڈرون طیاروں کی تیاری کی تحقیقات کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے وینز ویلا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک آزاد اور خود مختار ہے اور ڈرون طیارے بنانا ان کا حق ہے ۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نئے تیار ہونے والے طیارے میں ایک کیمرا نصب ہوگا اور یہ صرف دفاعی مقاصد کیلئے ہوگا۔ اس دوران تیرہ فٹ لمبے اور آٹھ فٹ چوڑے ڈرون کی تصویر بھی فوجی افسران کو د کھائی گئی۔ واضح رہے کہ وینز ویلا ایران اور دیگر ممالک سے مل کر ڈرون بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔