کاروبار
21 اگست ، 2016

ایف بی آر نے 50روز میں 297ارب ریونیو وصول کرلیا

ایف بی آر نے 50روز میں 297ارب ریونیو وصول کرلیا

 

ایف بی آر نے یکم  جولائی سے 20 اگست2016 ءتک 297 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرلئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے  (یکم جولائی2015سے 20  اگست 2015 تک )ایف بی آر نے صرف 267 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا تھا، اس طرح رواں مالی سال میں ایف بی آر نے 11 فیصد زیادہ ریونیو جمع کیا۔

ایف بی آر نے یکم جولائی سے 20 اگست 2016 ءتک 106 ارب روپے کا انکم ٹیکس 138 ارب روپے کا سیلز ٹیکس 12 ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز، 51 ارب کی کسٹم ڈیوٹی وصول کی ہے ان  50 ایام میں ایف بی آر نے 11 ارب روپے کے ریفنڈ ز دئیے ہیں۔ 

مزید خبریں :