پاکستان
21 اگست ، 2016

پنجاب: دسمبر 2014ء سے اب تک 198دہشت گرد گرفتار کیے گئے

 

پنجاب میں کومبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار ہونے والےکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، دسمبر 2014ء سے 11اگست 2016 ءتک 198 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق دسمبر 2014 ءسے 11اگست 2016ء تک ہونے والے کومبنگ آپریشنز میں کالعدم تنظیموں کے 198 دہشت گردوں کو پنجاب کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق القاعدہ کے 9 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جن میں 5 لاہور سے اور 4 کو ڈی جی خان سے پکڑا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 13 دہشت گرد پکڑے گئے۔

سب سے زیادہ دہشت گرد کالعدم لشکر جھنگوی کے پکڑے گئے جن کی تعداد 176 ہے، ان میں سے 94 دہشت گردوں کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں داعش کا کوئی دہشت گرد گرفتار نہیں ہوا۔

مزید خبریں :