انٹرٹینمنٹ
21 اگست ، 2016

فلم’’یہ تو ٹو مچ ہوگیا‘‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

فلم’’یہ تو ٹو مچ ہوگیا‘‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

 

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارباز خان اور جمی شیر کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم’’یہ تو ٹو مچ ہوگیا‘‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

حیرت عشق 'کے بول پر مبنی یہ گانا جاوید علی اور آکنکشا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کو انور خان نے تحریر کیا ہے۔

انور خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2 بھائیوں کے گرد گھومتی ہے، جس میں ارباز خان اور جمی شیر گل مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی کاسٹ میں ارباز اور جمی ہے علاوہ پو جا چوپڑا،برونا عبد اللہ،مرلی شرما،زرینہ وہاب اوروجے پاٹ کر بھی شامل ہیں۔واضح رہے یہ فلم رواں سال 2ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔

مزید خبریں :