21 اگست ، 2016
ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب روس کو 4دن میں لندن 2012 کے تیسرے اولمپک میڈل سے محروم کردیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 2012کے لندن اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی روس کی شاٹ پٹ کی کھلاڑی ایوگینا کولکوکو مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے نتیجے میں اُن کے چاندی کے تمغے سے محروم کردیا ہے۔
گزشتہ 4دنوں میں روسی ایتھلیٹس کا تمغوں سے محروم ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔
اس سے قبل روس کو ویمنز 4 ضرب 400 میٹر ریس میں چاندی اور 4 ضرب 100 میٹر ریس میں سونے کے تمغے سے محروم کیے جانے کا فیصلہ ہوا، یہ دونوں میڈلز روسی ٹیم نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں حاصل کیے تھے۔