پاکستان
21 اگست ، 2016

بالاکوٹ میں سیلفی کاشوق 2 زندگیاں لےگیا

 

سیلفی کا شوق 2زندگیاں لے گیا ، بالاکوٹ میں دریائے کنہار کے کنارے سیلفی لیتے ہوئے نوجوان کا پیر پھسلا اور وہ دریا میں جا گرا اس کو بچاتے رشتے دار لڑکی بھی ڈوب گئی ،دونوں سیاحوں کا تعلق ملتان سے تھا ۔

نوجوان کو سیلفی لینا مہنگا پڑگیا، بالاکوٹ میں دریائے کنہار کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے نوجوان دریا میں گرکر جاں بحق ہوگیا جبکہ سہیل کی کزن نے بھی اسے بچاتے ہوئے بھی اپنی جان دے دی۔اس طرح سیلفی کا شوق بلکہ جنون نوجوان کو موت کی طرف لے گیا ۔

دریائےکنہار کا چٹانوں سے ٹکراتا پانی ایک خوبصورت مگر خوفناک منظر پیش کرتا ہے۔ یہاں ڈوبنے والے سہیل قیصر اور راشدہ حنیف آپس میں کزن تھے جن کا تعلق ملتان سے تھا، دونوں اہل خانہ کے ہمراہ بالاکوٹ میں ایوب پل کے قریب دریا کنارے سیر کر رہے تھے ۔

مزید خبریں :