پاکستان
21 اگست ، 2016

کراچی:گجرنالے پرتعمیر 2ہزار تجاوزات کا خاتمہ

کراچی:گجرنالے پرتعمیر 2ہزار تجاوزات کا خاتمہ

 

کراچی کے مرکزی نالوں پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، گجرنالے پر تعمیر 2 ہزار کے قریب مکانات، دکانیں، باڑے اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔

کراچی کے ضلع سینٹرل میں واقع گجر نالے میں کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے گزشتہ ماہ آپریشن کا آغاز کیا تھا اور اب تک کم و بیش 2000 کے لگ بھگ گھر، دکانیں، بھینسوں کے باڑے ، شراب خانہ اور دیگر پکی تعمیرات مسمار کی جاچکی ہیں ۔

گجر نالے کو 210 فٹ چوڑا اور اصل حالت میں بحال کرنے کا یہ پہلا مرحلہ ہے جس میں نالے کو 40 فٹ چوڑا اور دو نوں اطراف 10 فٹ چوڑی سڑک تعمیر کی جائے گی۔

وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے جیو نیوز کو بتایا کہ گجرنالے کو اصل سائز میں بحال کرنے کا کام دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔ سندھ حکومت مکینوں کو متبادل رہائش فراہم کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

کے ایم سی حکام کے مطابق گجر نالے پر آپریشن 6 ماہ جاری رہے گا اور اس میں 10000 کے لگ بھگ پکی تعمیرات مسمار کی جائیں گی ۔

دوسری جانب منظور کالونی نالے پر بھی آ پریشن جاری ہے اور جلد ہی شہر کے 30 بڑے نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جا ئے گا۔

مزید خبریں :