21 اگست ، 2016
لاہور ریلوے اسٹیشن سے نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جانے والی فریدایکسپریس تزئین وآرائش کےبعد کراچی کیلئے روانہ ہو گئی۔
فرید ایکسپریس میں پہلی بار ایئرکنڈیشنڈ مسافرکوچزشامل کی گئی ہیں،فرید ایکسپریس برانچ لائن پرچلنےوالی پہلی لگژری ٹرین بن گئی ہے،جس میں اکانومی اوراے سی کلاس کےساتھ منی ہوٹل بھی ہے۔
فریدایکسپریس میں اکانومی کلاس کاکرایہ1ہزار 230 روپے جبکہ ایئرکنڈیشنڈ کرایہ ڈھائی ہزار روپےمقرر کیا گیا ہے۔