21 اگست ، 2016
کراچی کے علاقے بہادرآباد میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، مار پیٹ کر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا.....
بہادرآباد پولیس کے مطابق عابد علی نامی ملزم زیر تعمیر مکان سے سریا چوری کررہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے دیکھ لیا۔شور مچانے پر مزید لوگ جمع ہوگئے اور چور کو پکڑ کر تشدد شروع کردیا۔
بہادرآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر عابد کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم زیر تعمیر عمارت سے سریا چوری کررہا تھا۔