پاکستان
21 اگست ، 2016

جمہوری دورمیں ایف آئی آرکٹوانا بھی مشکل ہوگیا، سراج الحق

جمہوری دورمیں ایف آئی آرکٹوانا بھی مشکل ہوگیا، سراج الحق

 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں ایف آئی آر کٹوانا بھی مشکل ہوگیا ہے، ایف آئی آرکےلیےلوگ ریلیاں اور دھرنے دینے پر مجبور ہوجاتےہیں۔

وہ لاہور میں مقتول کارکن کی نماز جنازہ سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ تحقیقات میں تاخیر پرسمجھیں گے کہ قتل میں بڑےلوگ ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں ایف آئی آر کٹوانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

بعد ازاں جماعت اسلامی کے رکن تنویر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور دیگر نے شرکت کی۔نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی۔

مزید خبریں :