21 اگست ، 2016
عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف کراچی کی طرز پر آپریشن کیا جائے،پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے،ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے اسلام آباد میں بھی رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لاہور میں مرزا تنویر کا قتل قابل مذمت ہے، وہ 2 کارکنوں کے قتل کا مدعی تھا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ن لیگ کا عسکری ونگ بن چکی ہے،شریف برادران کو شکست کا خوف ہو تو وہ گلوبٹوں کے لے آتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئےاسلام آباد میں بھی رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے،اسلام آباد میں بھی پولیس کی غفلت سے فہد ملک کو قتل کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواتعلیم کےمیدان میں دیگرصوبوں سےآگےہے،تعلیمی نظام میں بہتری ہمارےمستقبل کےلیےبہترین سرمایہ کاری ہے۔