21 اگست ، 2016
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ترکی میں شادی میں ہونے والی دہشت گردی سفاکیت اور بربریت ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ملک ترکی کے ساتھ ہیں۔ شادی کی تقریب میں دہشت گرد حملہ سفاکیت اور ظلم کی بدترین مثال ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام حملے میں جانی نقصان پر غمزدہ اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔