21 اگست ، 2016
راولپنڈی میں خنجر حملوں کے الزام میں گرفتار ملزم محمد علی کی عدالت میں پیشی ہوئی، ملزم کے وکیل نے خنجر حملوں کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس حراست میں اعترافی بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔
راولپنڈی میں خواتین پرخنجرسے حملوں کے الزام میں گرفتار ملزم کی علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی ہوئی۔ ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ گرفتار محمد علی کا چھریاں مارنے سے تعلق نہیں،میرا موکل پتے کا مریض ہے،جس دن ٹانکے کھلے اسی دن گرفتارہوا۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرا مؤکل ذہنی مریض نہیں،پولیس کی حراست میں اعتراف جرم کی کوئی حیثیت نہیں۔
وکیل نے مزید کہا کہ پولیس نے ایک ہفتہ غیر قانونی حراست میں رکھااور محمد علی کو حراست میں لینے کے بعد خاکہ جاری کیا۔میرا موکل پتے کا مریض ہے،جس دن ٹانکے کھلے اسی دن گرفتارہوا ۔