Time 20 مئی ، 2025
پاکستان

کے پی پولیس کیجانب سے وی آئی پی سکیورٹی پر سالانہ اربوں روپے خرچ کرنےکا انکشاف

کے پی پولیس کیجانب سے وی آئی پی سکیورٹی پر سالانہ اربوں روپے خرچ کرنےکا انکشاف
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا  پولیس کی جانب سے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، سیاسی شخصیات اور سابق بیوروکریٹس کی سکیورٹی پر سالانہ 4 ارب 98 کروڑ روپے خرچ کرنےکا انکشاف ہوا ہے۔ 

جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق مردان میں اعلیٰ شخصیات کی سالانہ سکیورٹی کے اخراجات سب سے زیادہ 1 ارب 45 کروڑ 66 لاکھ روپے جب کہ پشاور میں ایک ارب 16 کروڑ 88 لاکھ روپے ہیں۔

صوبائی پولیس 3 ہزار597 سرکاری وغیرسرکاری شخصیات کو سکیورٹی فراہم کررہی ہے، اقلیتوں کی سکیورٹی پرپو لیس سالانہ 25 کروڑ 75 لاکھ روپے سےزیادہ رقم خرچ کر رہی ہے۔

دہشت گردی سے نبرد آزما خیبر پختونخوا پولیس اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور سیاسی شخصیات کی سکیورٹی پرسالانہ 4 ارب98 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔

جیونیوز کو موصول دستاویزات کےمطابق مردان میں اہم شخصیات کی سالانہ سکیورٹی اخراجات سب سے زیادہ 1 ارب 45 کروڑ 66 لاکھ روپے ہیں۔ پشاور میں ایک ارب 16 کروڑ 88 لاکھ، ڈی آئی خان میں 49 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زیادہ رقم خرچ کی جاتی ہے۔

صوبائی پولیس 3 ہزار597 سرکاری وغیرسرکاری شخصیات کو سکیورٹی فراہم کررہی ہے جن میں 706 حکومتی عہدیدار، 925 عدلیہ افسران اور 739 سول سرونٹس شامل ہیں۔

مردان ریجن میں 906 اہلکار حکومتی عہدیداروں اور اعلیٰ شخصیات کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔

پشاور ریجن میں 791 ، مالاکنڈ میں 639 ، کوہاٹ میں385 ، ڈی آئی خان ریجن میں 382، ہزارہ میں 377 اہلکار وافسران جب کہ بنوں میں 117 اہلکار تعینات ہیں۔

اقلیتوں کی سکیورٹی پرپو لیس سالانہ 25 کروڑ روپے 75 لاکھ روپے سےزیادہ رقم خرچ کر رہی ہے۔ پولیس سابق ججز سمیت 698 افراد کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

مزید خبریں :