21 اگست ، 2016
پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ایک دو روز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا،جس کا آغاز 23 ستمبر سے ہو گا ۔
پی سی بی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار فی الحال چھٹیوں پر ہیں،جس وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں ہو سکا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ اس سیریز کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں،پی سی بی ایک دو روز میں شیڈول کا اعلان کردےگا ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے 23 ستمبر سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہو گی ۔ پھر تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا اختتام تین نومبر کو شارجہ میں ہو گا، سیریز کا ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا ۔