21 اگست ، 2016
کارکنوں کی گمشدگی، گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے،جہاں آج سندھ کے وزیر نثار کھوڑو اور مشیر سعید غنی نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔
بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود اراکین کا نثار کھوڑو اور مشیر سعید غنی سے ملاقات کے موقع پر کہنا ہے کہ ارباب اختیار ناانصافیوں کا ازالہ کریں۔