21 اگست ، 2016
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے ذریعے عام لوگوں کو باعزت سواری دینا چاہتے ہیں، اورنج لائن منصوبے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رائیونڈ میں ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھا ،بعد میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے پر تنقید کرنے والے دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کرپشن کی انہیں کوئی نہیں پوچھتا ،ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کے گلے میں جب تک طوق نہیں ڈالا جاتا شفافیت نہیں آئے گی۔
وزیر اعلیٰ نے فلائی اوور کو آٹھ ماہ کی بجائے چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، پون کلو میٹر کے قریب فلائی اوور پر ایک ارب 46 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔