کاروبار
22 اگست ، 2016

چمن میں باب دوستی آج چوتھے روز بھی بند

 

 

 

چمن میں باب دوستی آج چوتھے روز بھی بند ہے، جس کے باعث پاک افغان دوطرفہ تجارت بھی معطل ہے۔

چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کی بندش کی وجہ سے دوطرفہ تجارت بھی معطل ہے، دونوں جانب مال برادر ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

نیٹو سپلائی ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور امپورٹ ایکسپورٹ کے کنٹینرز کی بڑی تعداد پاکستانی سرحد پر پھنسی ہوئی ہے۔

چار روز قبل باب دوستی پر افغان حدود میں بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے باعث پاکستانی فورسز نے سرحد احتجاج بند کر دیا ہے ۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر زآف کامرس کے ترجمان نے مطالبہ کیا تھا کہ مسئلہ سفارتی سطح پر فوری طور پر حل کیا جائے، سرحد کی بندش سے تازہفروٹ خراب اور تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :