کھیل
22 اگست ، 2016

ویسٹ انڈیز، بھارت ٹیسٹ ڈراہوا ،تو آج پاکستان نمبر ون ہوگا

پورٹ آف اسپین ٹیسٹ کا آج آخری دن ہے، اگر ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ کے پانچویں روز بھی کھیل نہ ہوسکا اور میچ ڈرا پر ختم ہوا تو پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہوجائے گا۔

پاکستان کے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پر آنے کا انحصار آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی کامیابی اور ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پورٹ آف اسپین ٹیسٹ ڈرا ہونے پر تھا۔

اس میں سے آدھا مشن مکمل ہوچکا ہے یعنی سری لنکا نے آسٹریلیا کو سیریز میں تین صفر سے شکست دے دی ہے، اگر آج پورٹ آف اسپین ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تو پھر پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرلے گا۔

ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے 22 اوورز کے کھیل میں دو وکٹ پر 62رنز بنائے تھے جس کے بعد پچھلے تین دن سے کھیل بارش اور خراب موسم کے سبب نہیں ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :