22 اگست ، 2016
ایکشن اور ڈرامے سے بھرپورنئی کامیڈی فلم '’سوسائیڈا سکواڈ‘کاتیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر قبضہ بر قرار ہے، جس نے اس ہفتے21 ملین ڈالر کمالئے ہیں۔
ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن فلم’سوسائیڈ سکواڈ ‘نے ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی اپنی سبقت برقرار رکھی اور سرِ فہرست رہی،کھانے پینے کی فِکشنل اشیاء کی کہانی پر مبنی اینی میٹڈ کامیڈی فلم '’سوسیج پارٹی‘ ساڑھے 15 ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی ۔
بائیو گرافیکل کامیڈی فلم وار ڈاگز تیسرے پوزیشن پر براجمان رہی ، فلم نے ساڑھے 14 ملین ڈالر کمائی کی ہے ۔