پاکستان
22 اگست ، 2016

کراچی: ابراہیم حیدری کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی

کراچی: ابراہیم حیدری کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی

افضل ندیم ڈوگر....کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب ماہی گیروں کی ایک چھوٹی کشتی حادثے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی۔

ابراہیم حیدری کے قریب ماہی گیروں کی ایک چھوٹی کشتی حادثے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی، لانچ پر سوار 8 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے، جن میں دو معمولی زخمی ہوگئے۔

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سیکورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب پٹی کریک سے الصادق نامی چھوٹی کشتی لے کر ماہی گیر شکار کیلئے روانہ ہورہے تھے کہ جیٹی سے مٹی کا تودا لانچ پر آگرا، جس سے کشتی سمندر میں ڈوب گئی ،تاہم اس پر سوار 8 ماہی گیروں نے مینگروز کا سہارا لے کر جانیں بچائیں۔ جنہیں بعد میں ایک لانچ کے ذریعے نکالا گیا۔

ناصر بونیری کے مطابق حادثے میں 2 ماہی گیر زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :