23 اگست ، 2016
ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان ون ڈے میں بھی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے،اس کے لیے محنت کرناہوگی۔
ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز برابر کھیلنا بڑی کامیابی ہے، مصباح الحق کو کریڈیٹ دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کپتان اورکھلاڑیوں کی پرفارمنس نےاہم کردار ادا کیا،محنت اور لگن سے ٹیم نمبر ون بنی، جس ٹیم نےہوم گراؤنڈ پرکوئی میچ نہیں کھیلا،نمبر ون بن گئی۔