15 جون ، 2012
لندن … برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے سینٹ جیمز محل میں مردوں کے ملبوسات کی نمائش کا افتتاح کیا، جسے لندن میں مردانہ ملبوسات کی پہلی نمائش کہا جا رہا ہے۔ 15 سے 17 جون تک جاری رہنے والے اس نمائش کا مقصد برطانیہ میں مردانہ ملبوسات تیار کرنے والے بہترین ڈیزائنرز کے کام کو فروغ دینا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ شاہی خاندان کی جانب سے نمائش کے افتتاح سے دنیا بھر میں برطانوی ملبوسات کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔ نمائش کے دوران فیشن شو اور پارٹیوں سمیت کئی ایسے پروگرام رکھے گئے ہیں جن میں لوگوں کی بھرپور دلچسپی متوقع ہے۔