15 جون ، 2012
نئی دہلی … بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس نے پرناب مکھرجی کوملک کی صدارت کیلئے امیدوار نامزد کردیا ہے۔ پرناب مکھرجی مسائل حل کرنے کے جادوگر سمجھے جاتے ہیں۔ پرناب مکھرجی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے موقع پر کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی اور وزیراعظم من موہن سنگھ بھی موجود تھے۔ پرناب مکھرجی اس حکومت کے وزیر مالیات تھے مگر وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ ایک اہم اتحادی کی مخالفت کے باوجود کانگریس کو یقین ہے کہ 19 جولائی کو الیکٹرول کالج مکھرجی ہی کومنتخب کرلے گا۔ 76 برس کے مکھرجی کی نظریں ویسے تووزارت عظمیٰ پر تھیں مگر صدر بھی بنے تو آئندہ الیکشن میں کانگریس کی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے وہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔