16 جون ، 2012
واشنگٹن ... انتخابی سال میں صدر باراک اوبامانے اعلان کیا ہے کہ بعض ایسے افراد جو اپنے بچپن میں امریکا آگئے تھے انہیں ڈیپورٹ نہیں کیا جائے گا۔نئی پالیسی سے 8لاکھ افرادکوفائدہ ہوگا۔اوراوباماکاووٹ بنک مضبوط ہوگا۔امریکا میں اب ایسے افراد کو فکرکی ضرورت نہیں جوآبائی ممالک سے 16برس کی عمر میں یہاں آئے تھے اورکم سے کم پانچ سال سے غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔ہائی اسکول سیگریجویٹ کرچکے ہیں ،فوج میں ملازمت کی ہے اورکسی بڑے جرم کاارتکاب نہیں کیا۔اوبامامنصوبے کے تحت اب وہ امریکامیں آزادی سے زندگی گزارسکیں گے۔نئی پالیسی سے لاکھوں نوجوان قانونی طورپرامریکامیں نہ صرف رہنے کے اہل ہوں گے بلکہ ورک پرمٹ بھی حاصل کرسکیں گے۔صدراوبامانے اس پالیسی کااعلان الیکشن سے چندہفتے پہلے کیاہے۔