30 اگست ، 2016
نائن زیرو کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی پر ایم ڈی، کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے، تاہم ملزم منہاج قاضی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت بانی ایم کیو ایم سمیت 5ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
ملزم منہاج قاضی کے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پرمقدمے کے گواہوں کوطلب کر لیا - کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
شاہدحامد قتل کیس میں مجرم صولت مرزاکوپھانسی دی گئی ہے۔سابق ایم ڈی کےای ایس سی شاہد حامد کو 1997 میں قتل کیا گیا تھا۔