پاکستان
30 اگست ، 2016

کراچی غربی سمیت 6 اضلاع میں کونسل ٹاؤنز کی حلف برداری ملتوی

 

 

 

سندھ بلدیاتی انتخابات میں مئیر، ڈپٹی مئیر ،چیئرمین ،وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی کراچی غربی سمیت 6 اضلاع کی مختلف میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسل ٹاؤن کمیٹیز کی حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔ کامیاب امیدوار آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات میں مئیر ،ڈپٹی مئیر، چیئر مین، وائس چیئرمین کے انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے چھ اضلاع میں دس مقامات پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ، ضلعی کونسل ٹھٹھہ،میونسپل کمیٹی گمبٹ ، ضلع سانگھڑ کی ٹاؤن کمیٹی جھول، ٹاؤن کھادرو میں کورٹ کے احکامات کے سبب نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیے گیے ۔

ٹاؤن کمیٹی جامشورو،میونسپل کمیٹی سنجھارو ضلع سانگھڑ ، ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو مٹھا خان اور ٹاؤن کمیٹی شادی پلی عمر کوٹ میں نشستیں پر نہ ہونے کے باعث نوٹیفیکیشن روکا گیا ۔

کراچی غربی کی ضلعی میونسپل کمیٹی میں انتخابی نتائج الیکشن کمیشن کے احکامات پر روکے گئے ۔

اعلامیہ کے مطابق نو منتخب عہدے دادوں سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عہدے کا حلف لیں گے اور ان کی عدم دستیابی کی صورت میں ریٹرننگ افسران حلف لے سکیں گے۔

مزید خبریں :