پاکستان
30 اگست ، 2016

وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کی فیصل واوڈا کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے منتخب میئر وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی مئیر کراچی وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کی، درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ۔

گزشتہ روز سٹی کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں وسیم اختر کی حلف بردار روکنے کے لیے فیصل واوڈا نے درخواست دائر کی تھی اورعدالت نے آج فیصل واوڈا کی درخواست سماعت کے لیے منظور کی تھی۔

دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ درخواست قابل سماعت نہیں،کسی پر محض الزام ہو ،اسے مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا ،درخواست گذار کے وکیل کی جانب سے کوئی قانونی نقطہ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ وسیم اختر پر اشتعال انگیز تقاریر کے لیے سہولت کاری اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام کے تحت کئی مقدمات زیر سماعت ہیں اور اس وقت بھی وہ جوڈیشل ریمانڈ پر کراچی سینٹرل جیل میں زیر حراست ہیں۔

 

مزید خبریں :