پاکستان
30 اگست ، 2016

وسیم اختر نے کراچی کے میئر کا حلف اٹھا لیا

 متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے کراچی کےمیئر اور ارشد وہرا نے ڈپٹی میئر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ریٹرننگ افسرسمیع صدیقی نے ان سے حلف لیا، اس سے قبل وسیم اختر کو سخت سیکورٹی حصار میں بکتر بند گاڑی میں جیل سے گلشن جناح پہنچایا گیا۔

گلشنِ جناح میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ایڈمنسٹریٹرکراچی،بلدیہ عظمیٰ کےافسران اورغیرملکی سفارت کاربھی موجود ہیں۔ تقریب میں فاروق ستار ،اظہار الحسن ،سید سرداراحمد دیگر شخصیات بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ7سال بعد کراچی کو اسکا وارث مل رہا ہے، کراچی کو مثالی شہر بنائیں گے،کراچی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لائیں گے،صفائی سب سے بڑا مسئلہ ہے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،اگر بلدیاتی نظام موجود نہ ہو تو جمہوریت نامکمل ہے۔

اس سے قبل کراچی کے ضلع غربی سمیت سندھ کے6 اضلاع میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے گئے ، کراچی کے ضلع جنوبی سے ملک محمد فیاض نے چیئرمین جبکہ منصور شیخ نےوائس چیئرمین کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے منتخب میئر وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کی پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔

مزید خبریں :