پاکستان
30 اگست ، 2016

ہم پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،وسیم اختر

کراچی کو نیا میئر مل گیا،حلف اٹھانے کے بعد کراچی کے نئے میئروسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود نعرے لگاتا ہوں تاکہ سب کی تسلی ہو ،جئے متحدہ ، جئے بھٹو، جئے عمران۔ہم مل کر اس نیا کو پار لگاسکتے ہیں ۔ہم پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

وسیم اختر نے کہا کہ مجھے سب جماعتوں نے اعتماد دیا، کراچی کی منتخب جماعتوں کے نمایندوں کو منتخب کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ن لیگ ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وفاقی حکومت ، سندھ حکومت اورسپریم کورٹ کا شکریہ ، جس وجہ سے آج کا مرحلہ مکمل ہوا۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ امیدکروں گاوزیراعلیٰ بھی شہر کےمسائل سےنجات دلانے میں مدد کریں گے،بلاول بھٹو ، آصف زرداری سےکہوں گا شہر اورصوبے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگاہمیں، متحد ہو کر مسائل کو حل کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل ہماری انگلیوں پر ہیں،انہیں حل کریں گے ۔عہد کرتے ہیں کہ ہم مل کر آگے چلیں گے ،کراچی ترقی کرے گا تو پورا سندھ ترقی کرے گا۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو وسائل سے مالا مال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں کراچی سے اچھا سلوک نہیں کیا گیا ،کراچی سب سے زیادہ ریونیو ملک کو دیتا ہے، کراچی کے پیسے سے یہ ملک چلتا ہے،ہرجماعت کے منتخب نمایندے کے ساتھ شہر کے مسائل حل کریں گے۔

وسیم اخترکراچی کے 23 ویں میئر منتخب ہوئے ہیں۔

 

مزید خبریں :