دنیا
16 جون ، 2012

ایران کی افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہرممکن امدادکی یقین دہانی

کابل… ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے افغان صدر حامد کرزئی کو افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ایران کی طرف سے ممکنہ امداد کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات میں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان میں تعمیر نو کے منصوبوں کیلئے افغان حکومت کو تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے افغان صدر کو 26سے 31اگست تک تہران میں ہونے والی غیر جانبدار تحریک ”نام“ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جسے حامد کرزئی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سربراہ اجلاس میں بھرپور شرکت کرے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ایک پرامن‘ مستحکم اور مضبوط افغانستان کا خواہاں ہے جو خطے کے امن و استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں :