دنیا
16 جون ، 2012

ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں ،روس

ماسکو… روسی وزیر خارجہ سرگئی لو اروف نے کہا ہے کہ روس ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔ ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے کیونکہ ان پابندیوں کا تعلق ایران کی تیل کی برآمدات سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور روس اس امریکی پالیسی کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے امریکہ اور یورپی ملکوں سے اس اقدام سے باز رہنے کیلئے کہا ہے۔ انہوں نے عالمی ملکوں پر زور دیا کہ وہ ایران سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے واضح کردہ اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :