دنیا
16 جون ، 2012

ماسکو مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،بان کی مون

نیویارک … اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امید ظاہر کی ہے کہ ماسکو میں ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران اور مغربی ملکوں کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ماحول کافی خوشگوار ہوگیا ہے۔ ایران نے کہا کہ 18اور 19جون کو ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جس سے ایران کے ایٹمی مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں ایرانی طرف سے بغداد مذاکرات میں پیش کردہ تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ استنبول اور بغداد مذاکرات کے بعد کوئی بھی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ ایرانی حکام نے مذاکرات میں مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔

مزید خبریں :