16 جون ، 2012
ہیگ …گمبیا کی جنگی جرائم سے متعلق وکیل فاتو بن سُودا نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے نئے پراسیکیوٹر کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر سنیگ ہیون سانگ نے نئی پراسیکیوٹر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ فاتو بن سُودا جو گمبیا کی ایک اہم شخصیت سمجھی جاتی ہیں نے لوئس مورینو اوکیمپو کی جگہ لی ہے، جو پچھلے ایک عشرے سے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر عدالت کے صدر نے کہا کہ فاتو بن سُودا کو جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کا ایک مشکل ٹاسک دیا گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں گی۔