دنیا
16 جون ، 2012

شام:امریکی سفارتکاروں نے باغیوں کے ساتھ رابطے بڑھا دیئے

واشنگٹن …امریکی سفارتکاروں اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیوں میں اضافہ کرنے میں مدد دینے کیلئے باغیوں کے ساتھ اپنے رابطے بڑھا دیئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور محکمہ خارج کے حکام فری سیرین آرمی ”ایف ایس اے“ کی مدد کیلئے سعودی عرب و ترکی اور قطر کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ شامی باغیوں کو خصوصی تربیت دینے اور دیگر اشیاء کی فراہمی کیلئے لاجسٹک راہداری قائم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے بشارالاسد کی فورسز کے خلاف منظم کارروائیوں کیلئے باغیوں کو خفیہ معلومات کی فراہمی پر بھی غور کر رہے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ان روابط بڑھانے کا مقصد باغیوں کی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات کا حصول ہے۔

مزید خبریں :